ڈپلیکیٹ چابیاں بنوا کر خالہ کے گھر سے ہزاروں ریال اور سونا چوری کرنیوالے 2 بھانجے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گوجرانوالہ میں گلزار کالونی کی رہائشی خاتون کے گھر سسے18 جون کو خالہ کے گھر واردات کرنے والے 2 بھانجوں کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا،پولیس حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اپنے خالہ کے گھر واردات کرنے والے ملزمان نے گھر کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنا رکھی تھیں، ملزمان کے قبضے سے 12 ہزار ریال، 10 تولے طلائی زیورات برآمد کرلیے ہیں، گرفتار ملزمان میں فیضان، اویس، مدثر اور عدیل نامی لڑکے شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اپنی خالہ کے گھر کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنوا رکھی تھیں، گلزار کالونی کی رہائشی خاتون کے گھر 18 جون کو چوری کی واردات ہوئی تھی۔
جناح روڈ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، پولیس حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:35 سالہ خاتون ٹیچر میٹرک کے طالب علم کو نیم برہنہ ویڈیو کالز اور فحش پیغامات بھیجنے پر پکڑی گئی