ٹرمپ کابھارت پر 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اب یکم اگست سے 25فیصد ٹیرف ادا کرے گا،اگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے، لیکن ہم نے بھارت کے ساتھ نسبتاً کم کاروبار کیا ہے کیونکہ ان کے محصولات بہت زیادہ ہیں ۔
صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا تجارتی خسارہ بہت زیادہ ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف بھارت لگاتا رہا، بھارت کی تجارتی رکاوٹیں نہایت سخت اور ناگوار ہیں۔بھارت نے ہمیشہ اپنا زیادہ تر عسکری سازوسامان روس سے خریدا ہے اور وہ توانائی کے لحاظ سے روس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔بھارت نے چین کے ساتھ مل کرایسا کیا۔ ایسے وقت میں جب پوری دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں قتل و غارت بند کرے ۔ یہ سب باتیں اچھی نہیں ہیں۔
امریکی صدر نے کہاکہ بھارت پر یکم اگست سے 25فیصدٹیرف لاگو ہوگا،اوپر بیان کردہ تما م وجوہات کی بنیاد پر ایک اضافی جرمانہ بھی بھارت سے وصول کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی خوشیاں دوبالا ، گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع؟ اہم خبر آگئی