سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی 

Jul 30, 2025 | 10:16:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا ، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 604 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 569 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:8.8 شدت کا خطرناک زلزلہ، ہنگامی حالت نافذ 

واضح رہے گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 283 روپے سے نیچے آگئی۔