ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، ڈسٹری بیوٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا

Jul 30, 2023 | 19:33:PM
ایل پی جی ی قیمتوں میں اضافہ، ڈسٹری بیوٹرز کا ہڑتال کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔ 

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈسٹری بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانے والے مافیا کیخلاف پیر کے روز ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں گندم کی قیمت بڑھ کر 4900 روپے فی من ہو گئی

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اجلاس میں کہا کہ یہ ہڑتال حکومت کیخلاف نہیں بلکہ ایل پی جی کی ناجائز قیمتیں بڑھانے والے مافیا کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز چار گھنٹے دکانیں بند رکھیں گے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ پیر کو لاہور سمیت ملک بھر میں 4 گھنٹے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی جبکہ 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔