تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت  ایک بار پھر  بگڑ گئی

Jul 30, 2023 | 16:02:PM
تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت  ایک بار پھر  بگڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید) تشدد کا  شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ 6 روز سے لاہورجنرل اسپتال میں زیر علاج ہے اور بچی کی طبیعت کے حوالے سے جنرل اسپتال کے سربراہ پروفیسرالفرید ظفر نے بتایا کہ  آج صبح 4 بجے رضوانہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔

 پروفیسرالفرید ظفر  کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ رضوانہ کی طبیعت بگڑنےکاجائزہ لےگا۔ وزیر صحت نے بھی رضوانہ کا معائنہ کر کےکچھ ادویات تبدیل کی ہیں جبکہ دل کا ڈاکٹر بھی اب رضوانہ کامعائنہ کرےگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رضوانہ کی اچانک ہی طبعیت بگڑ جانا   پریشانی اورحیرانی والی بات ہے،گزشتہ روز  رضوانہ کی طبعیت بہت بہتر  ہوگئی تھی اور وہ خوشگوار موڈمیں بات کرتی رہی اور گھر جانےکی ضدکر رہی تھی۔

 رضوانہ کے پلیٹ لیٹس 12ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار ہو گئے ہیں۔پروفیسرالفریدظفر  نے بتایا کہ رضوانہ کےسر کی روزانہ 3 مرتبہ پٹی تبدیل ہو  رہی ہے، اس کی کمرپر زخم کی صفائی اور مرہم پٹی پلاسٹک سرجری والے کر رہے ہیں۔ رضوانہ کےجگر  میں انفیکشن میں معمولی کمی آئی ہے جبکہ گردوں کی انفیکشن مکمل ختم ہو چکی ہے۔

 رضوانہ کی روزانہ کی بنیاد پر کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے جس سےاس کے ڈر خوف میں بھی بہتری آئی ہےجبکہ انھوں نے بتایا کہ  سائیکولوجسٹ بھی رضوانہ کو مونیٹر کر رہے ہیں۔