وفاقی حکومت  کا ایک اور بڑا فیصلہ

Jul 30, 2022 | 16:16:PM
وفاقی حکومت  کا ایک اور بڑا فیصلہ
کیپشن: وفاقی حکومت لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی سے متعلق بات کی۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ ماہ محرم میں  جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

 انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام میں نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید یہ کہ مذہبی منافرت کو روکنے کیلئے آن لائن پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ   یکم محرم الحرام 31 جولائی بروز اتوار کو ہو گی جبکہ یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے عوام پرپھر بجلی بم گرا دیا