پاک چین سفارتی تعلقات کا بہترین’’ لوگو‘‘ ڈیزائن کرنیوالوں کیلئے ایوارڈز

Jan 30, 2026 | 23:03:PM
پاک چین سفارتی تعلقات کا بہترین’’ لوگو‘‘ ڈیزائن کرنیوالوں کیلئے ایوارڈز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر لوگو ڈیزائن مقابلے کی تقریب تقسیم ایوارڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق لوگو ڈیزائن  مقابلہ نومبر 2025 میں وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ہوا تھا ۔

مقابلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں ڈیزائنز موصول ہوئے،  اعلامیہ کے مطابق شارٹ لسٹںگ کے بعد تین بہترین ڈیزائنز کو فائنل کیا گیا ہے ۔

وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کامیاب ڈیزائنرز کو اسناد اور نقد انعامات دیئے، اس موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کی بھرپور شرکت ملک کے تخلیقی ٹیلنٹ کی عکاس ہے۔

نوجوان دوستی اور خیر سگالی کے سفیر کے طور پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے پاکستان چین دیرینہ دوستی اور تعاون کو اُجاگر کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک