وزیراعظم شہباز شریف کی چیئرمین ایف بی آر کی رہائشگاہ آمد، بھائی کے انتقال پراظہار تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی رہائشگاہ پہنچے۔
وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا،اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،انہوں نے مرحوم کے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں : سی ایس ایس تحریری امتحانات کیلئے رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے اضافی ہدایات جاری