'پمز' میں 29اسسٹنٹ پروفیسرز کا تقرر کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال 'پمز' میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی کمی کا مسئلہ حل کر دیا، وفاقی وزارت قومی صحت کے تحت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 29 اسسٹنٹ پروفیسرز کا تقرر کیا گیا ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 29 اسسٹنٹ پروفیسرز (گریڈ 18) کی تقرری کی منظوری دی ہے، تقرریاں مختلف طبی شعبہ جات میں صوبائی، علاقائی، خواتین کوٹوں کے تحت کی گئی ہیں، منتخب ہونے والے امیدواروں کا تعلق جنرل میڈیسن، کریٹیکل کیئر، نیورولوجی، آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی، کارڈیالوجی، یورولوجی، آفتھلمالوجی، پلمونالوجی، ریڈیالوجی، پیڈیاٹرک میڈیسن، ای این ٹی، نیفرالوجی، گیسٹرواینٹرالوجی، پیڈیاٹرک سرجری، اینستھیزیا، جنرل سرجری، آرتھوپیڈک اور ایمرجنسی میڈیسن سمیت دیگر شعبوں سے ہے۔
منتخب امیدواروں میں ماریہ ظفر، ڈاکٹر آمینہ ذوالفقار، نائلہ پروین، حارث ماجد راجپوت، عائشہ جاوید، عظمیٰ الماس، ولید بن منصور، ملک علی رضا، محمد محسن ایاز، صبا نیازی، ثناء گل، فاطمہ عمران، فرحین رضا، مریم نصیر، سید انصاب حسنین نقوی، زاہد الزاہدین، سمبل عندلیب، مہ رخ علی، شرزہ شرافت علی، سعدیہ عصمت، قدسیہ رسول، فاروق گلزار خواجہ، عائشہ شمیم صدیقی، سمیرا اشرف، محمد فرحان فرحت، امبرین فاروق، زیرش، لیلمہ شاہ شیرانی اور عبداللہ شامل ہیں، کمیشن کے مطابق نیورو سرجری کی ایک آسامی پر نامزدگی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے باعث مؤخر کر دی گئی ہے، جبکہ مزید 16 آسامیوں کیلئے متبادل نامزدگی کا عمل جاری ہے، دیگر امیدواروں کو انٹرویو میں ناکامی یا کم میرٹ کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔