وزارتِ منصوبہ بندی میں افسران کی تقرریوں کی سفارش

Jan 30, 2026 | 22:49:PM
وزارتِ منصوبہ بندی میں افسران کی تقرریوں کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے وزارتِ منصوبہ بندی میں افسران کی تقرریوں کی سفارش کی ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات میں ماہرین اقتصادیات گروپ کے تحت ریسرچ آفیسر، پلاننگ آفیسر اور سروے آفیسر (بی ایس 17) کی 26 آسامیوں پر تقرری کیلئے امیدواروں کے ناموں کی سفارش کی ہے.

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے یہ سفارشات میرٹ، صوبائی کوٹہ، خواتین اور غیر مسلم کوٹے کے تحت کی گئی ہیں، ایف پی ایس سی کے مطابق بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مختلف کوٹوں کے تحت منتخب کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب سے اوپن میرٹ اور خواتین کوٹے پر سب سے زیادہ امیدوار شامل ہیں، سفارش کیے گئے امیدواروں میں کریم اللہ، حمزہ، زرتاشہ عنایت، محمد کاشف، نورین ستار، محمد یاسین، شائستہ ممتاز، عادل اکرام اعوان، محمد ارشاد خان، زبیر تنویر، سید یزدان علی شاہ، سلیمان اکرم، محمد اجمل خان، ریاض احمد، محمد حسام شاہد، شفیق احمد سومرو، محمد شہریار بٹ، حیدر علی، رضوان افضل، منیر احمد، انعم، بارقہ فاروق، صارمہ سعید، سیف خالد میمن، عائشہ نور اور اکشے شامل ہیں، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق سندھ (دیہی) خواتین کوٹے کی ایک آسامی پر کوئی موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث نام تجویز نہیں کیا جا سکا، جبکہ دیگر امیدواروں کو کم میرٹ یا انٹرویو میں ناکامی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: