وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک جلد مکمل کرانے کی ہدایت

Jan 30, 2026 | 20:48:PM
وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک جلد مکمل کرانے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان+شاہد سپرا)وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک جلد مکمل کرانے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ عازمین حج "سعودی ویزہ بائیو" ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد مکمل کر لیں، حج ویزہ کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اگر ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا لیں۔

وزارت کے مطابق بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگے گا، سعودی تاشیر سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک