ترکش چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات ، جی ایچ کیو آمد پر ترک چیف آف جنرل سٹاف کو افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک ترک عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور ،اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے پاک ترکیہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک ترکیہ برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترک مسلح افواج کے تعاون کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا آعادہ کیا، ترک جنرل کی پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
مشترکہ مشقوں اور استعداد اور تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، ترک جنرل نے دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، دورہ پاک ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں