آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی۔
لاہور کے ایک کالج میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر ن تھے۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بھی ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنوائیں، طالبات بھی سلیفیاں لیتی رہیں۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کے پہلے مرحلے میں لاہور کے نجی کالج میں تقریب ہوئی، ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ ویمنز کرکٹ میچز کا بھی انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کرکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، پاکستانی خواتین کو دوسرے شعبوں کی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔
ورلڈ کپ ٹرافی کے لاہور ٹور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹی 20 میچ کے موقع پر بھی ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔
ٹرافی کے ساتھ کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی شیڈول کیا گیا ہے، قذافی سٹیڈیم کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے ٹرافی کی نمائش کی جائے گی، تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران بھی ٹرافی کو میڈیا اور دیگر مہمانوں کے لئے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔