پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Jan 30, 2026 | 14:10:PM
پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا،وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 علی پرویز ملک نے سعودی سفیر کو فیوچر منرلز فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ ریاض میں منعقدہ فیوچر منرلز فورم نے پاکستان اور سعودیہ کے توانائی تعاون کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

 علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کی صورت میں عملی نتائج میں تبدیل ہوں گے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی فعال شرکت کو سراہتے ہیں، معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل روابط اہم ہیں۔