نِپاہ وائرس کا خدشہ، پاکستان میں مختلف اداروں کو الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) بارڈر ہیلتھ سروسز نے نِپاہ وائرس کے خدشے پر مختلف اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔
حکام کے مطابق پاکستان میں نِپاہ وائرس کا خطرہ کم ہے اور تمام اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں۔
حکام کاکہناہےکہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے ہسپتالوں کو مشتبہ نِپاہ مریضوں کیلئے بیڈز مختص کرنے اورپمز ہسپتال کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے آنے والے مشتبہ نِپاہ کیسز کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام کے مطابق ہوائی، بحری اور زمینی داخلی راستوں پر نِپاہ وائرس کیلئے سکریننگ اور نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ائیرپورٹس اور بارڈر پوائنٹس پر فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر حادثہ، بھارتی اداکار گرفتار،گاڑی ضبط
حکام کے مطابق تمام صوبائی حکومتوں کو نِپاہ وائرس کیلئے تربیت یافتہ عملہ اور ریفرل سسٹم یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے،اس کے علاوہ ڈی ایچ او اسلام آباد کو مشتبہ نِپاہ مریضوں کیلئے خصوصی ایمبولینس مختص کرنے اور مشتبہ مریضوں کے قریبی رابطوں کی 21 دن نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔