نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر حادثہ، بھارتی اداکار گرفتار،گاڑی ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار مایور پٹیل کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر خوفناک حادثے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بنگلورو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے کنڑ اداکار مایور پٹیل کوگرفتارکرکے گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔
حادثہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر کمانڈو ہسپتال سگنل کے قریب پیش آیاتھا، جہاں اداکار نے ٹریفک سگنل پر کھڑی ایک گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے باعث مزید 4 گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں، جن میں ایک سرکاری گاڑی بھی شامل تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور اداکار کاٹیسٹ کیاگیاتو شراب نوشی کی تصدیق ہوگئی،حادثے کے بعد مبینہ طور پر مایور پٹیل نے متاثرہ گاڑیوں میں سے ایک کے مالک سے تلخ کلامی بھی کی، جس پر پولیس نے مداخلت کی۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کا شازیہ منظور کو دو ٹوک جواب،اہم مشورہ دیدیا
رپورٹ کے مطابق پولیس نےاداکارکی فورچیونر گاڑی ضبط کرکے متاثرہ ڈرائیورز کی شکایات پر ہلاسورو ٹریفک پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیاہے۔
واضح رہے کہ مایور پٹیل پروڈکشن اور ڈائریکشن کے شعبے میں بھی کام کر چکے ہیں، جبکہ وہ گلوکار اور میوزک کمپوزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔