علیزے شاہ کا شازیہ منظور کو دو ٹوک جواب،اہم مشورہ دیدیا

Jan 30, 2026 | 10:47:AM
علیزے شاہ کا شازیہ منظور کو دو ٹوک جواب،اہم مشورہ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے سینئر گلوکارہ شازیہ منظور کے بیان کو غیر مخلص قرار دیتے ہوئے سختی سے رد کر دیا۔
علیزے شاہ اورگلوکارہ شازیہ منظور کے درمیان تنازعہ دسمبر 2021 میں اُس وقت شروع ہوا جہاں گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ اسٹیج پر واک کرتے ہوئے علیزے شاہ ریمپ پر پھسل گئی تھیں،اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توعلیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ شازیہ منظور نے انہیں جان بوجھ کر دھکا دیا تھا۔
حالیہ دنوں میں شازیہ منظور نے ایک انٹرویو میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا، تاہم علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اس کے جواب میں ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صرف اس لیے خلوص کی توقع رکھنا کہ سامنے والا سینئر ہے، ایسا ہی ہے جیسے دیوار پر سر مارنا۔


خوبرواداکارہ نے کہا کہ محض سینئر ہونا اس بات کی گارنٹی نہیں کہ کوئی شخص سچائی، سمجھداری اور وقار کا مظاہرہ بھی کرے، سب سے زیادہ مایوس کن بات یہ ہے کہ کچھ سینئر فنکارخبروں میں رہنے کے لیے کام کے بجائے تنازعات کی راہ اپناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنا نیا گانا "ڈھولنا"ریلیز کر دیا
علیزے نے شازیہ منظور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل سے چاہتی ہیں کہ شازیہ منظور کی پہچان ان کی موسیقی اور صلاحیت کی وجہ سے ہونہ کہ بار بار مارننگ شوز میں ماڈلز اور اداکاروں کو نیچا دکھا کر۔
انہوں نے آخر میں شازیہ منظور کو مشورہ دیا کہ حقیقی قدر کبھی دوسروں کو کمتر ثابت کر کے ثابت نہیں کی جاتی۔
علیزے شاہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیاہے جہاں کچھ لوگوں نے ان کی صاف گوئی کو سراہاتو کچھ نے معاملے کو مزید نہ بڑھانے کا مشورہ دیاہے۔