گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنا نیا گانا "ڈھولنا"ریلیز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)مشہور پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنا نیا گانا "ڈھولنا" (Dholna) ریلیز کر دیا ہے۔
گانے کے میوزک پروڈیوسر عرفان کیانی ہیں ۔یہ ایک صوفیانہ انداز کا خوبصورت ٹریک ہے جو صوفی سکور (Sufiscore) پلیٹ فارم سے پیش کیا گیا ہے۔
ووکَلز حدیقہ کیانی کی ہیں، لائرکس اور کمپوزیشن Dale Arnold Birch نے کیے، سِتار Ustad Nafees Ahmad نے بجایا، اور موسیقی کی پروڈکشن Irfan Kiani نے کی۔
آفیشل میوزک ویڈیو یوٹیوب پر دستیاب ہے، جسے Abdullah Haris Films نے ڈائریکٹ کیا، اور یہ اب تک لاکھوں ویوز حاصل کر چکی ہے۔