پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج

Jan 30, 2026 | 12:36:PM
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائرنااہلی ریفرنس خارج کردیاگیا۔
چیئرمین سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس خارج کر دیا۔
 ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر خارج کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر نے دستخط کیے تھے جو ڈیفیکشن کلاز کے تحت ایک بنیادی تکنیکی شرط کے خلاف تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ بھاٹی گیٹ؛عظمیٰ بخاری کا عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ
 ذرائع کے مطابق ڈیفیکشن کلاز کے تحت نااہلی کے لیے دائر کیے جانے والے ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا لازم ہوتے ہیں، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس میں تکنیکی بے ضابطگی پائی گئی، جس کے باعث ریفرنس کو قابلِ سماعت نہ سمجھتے ہوئے خارج کردیا گیا۔