بنگلہ دیش کرکٹ لیگ میں واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ایک بار پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کے اختتام پر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔
بی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تمام فرنچائزز کو بقایاجات کلیئر کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔
بی پی ایل کی گورننگ کونسل کی جانب سے 27 جنوری کو لکھے جانے والے خط میں 15 روز کے اندر بقایاجات ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے اس سال ہونے والے ایڈیشن کے دوران گزشتہ برس کی طرح عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے معاملے کی وجہ سے عدم ادائیگی کا معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔
مزید پڑھیں:فضائی آلودگی:بھارت میں کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا
ایک کھلاڑی نے کہا کہ فرنچائزز نے اب تک 25 فیصد ادائیگی کی ہے، 20 جنوری کو کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہوئے یہ کسی سے بھی پوچھا جا سکتا ہے۔
چیمپئن فرنچائز راجشاہی وارئیرز نے تمام واجبات کلیئر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے بی پی ایل گورننگ باڈی کے سیکریٹری افتخار رحمٰن کا کہنا ہے کہ بعض فرنچائزز نے معاہدوں کے مطابق واجبات کلیئر کرنا ہیں۔
فرنچائزز کو سب فہرستیں مہیا کر دی گئی ہیں، ادائیگی کے لیے 15 روز کی مہلت دی ہے۔