فضائی آلودگی:بھارت میں کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا

Jan 30, 2026 | 12:04:PM
فضائی آلودگی:بھارت میں کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیا۔

بھارتی میڈیا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ملک میں فضائی آلودگی کے مسئلے کو دنیا کے سامنے لے آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رانجی ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلتے رہے۔

 ممبئی اور دہلی کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے آلودگی کی وجہ سے ماسک پہن کر میچ میں حصہ لیا۔

ممبئی کے باندرا کُرلا کمپلیکس میں ہونے والے میچ میں ممبئی کے کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے ساتھ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

آلودگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ممبئی کے بیٹر سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے ماسک پہن کر میچ میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں ممبئی کی فضائی آلودگی غیر تسلی بخش بھی قرار دی گئی ہے، ممبئی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت گروپ میچز بھی شیڈول ہیں۔