اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ ،غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم

Jan 30, 2026 | 11:41:AM
اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ ،غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ کا معائنہ بھی کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورے کے دوران فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ پر موجود ہر قسم کے غیر قانونی قبضے ختم کیے جائیں، قابضین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی قابضین کو کسی قسم کی رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائے گا، اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا عزم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ایس سی او سمٹ سمیت دیگر اہم بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہوگی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے مشیر اور سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی گاڑی کو حادثہ، معمولی چوٹیں آئیں

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔