برف باری اوربارشیں؛پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)پی ڈی ایم اے پنجا ب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے بارے میں الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق یکم سے 3 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے،مری، گلیات اور گردونواح میں برفباری اور بارش ہو گی،پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، نارووال، گجرات،اور گجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےپنجاب کے مطابق لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےپنجاب عرفان علی کاٹھیاکے مطابق ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے،مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں،مری میں برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں،سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرزبھی قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے نے5Gاسپیکٹرم کی نیلامی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں،عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔