پاک افغان سرحد کی بندش، خیبر پختونخوا کو 4 ارب روپے کا نقصان

Jan 30, 2026 | 09:55:AM
پاک افغان سرحد کی بندش، خیبر پختونخوا کو 4 ارب روپے کا نقصان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک افغان سرحد پر طویل بندش اور سرحدی تجارت و ٹرانزٹ کی معطلی کے باعث خیبر پختونخوا کو انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (IDC) کی مد میں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ 

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران آئی ڈی سی کلیکشن میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے شدید ریونیو خسارے، معاشی جمود اور روزگار کے بحران پر وفاق سے رابطہ کرلیا ہے ۔

مراسلے میں صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25میں جولائی سے جنوری کے 7 ماہ میں مجموعی آمدن 7 ارب 42 کروڑ روپے رہی جو کہ مجموعی تخمینے سے 4 ارب روپے کم ہے۔

مزید پڑھیں:قیدی سزا بھگت کر ہی آزاد ہوگا:گورنر کے پی