قیدی سزا بھگت کر ہی آزاد ہوگا:گورنر کے پی

Jan 30, 2026 | 08:51:AM
قیدی سزا بھگت کر ہی آزاد ہوگا:گورنر کے پی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ قیدی آزاد نہیں ہوگا، اپنی سزا بھگت کر ہی آزاد ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر قیدی کو ہسپتال لایا گیا ہے تو کسی مریض کا علاج کرنا غلط تو نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں الارمنگ صورتحال ہے وزیراعلیٰ دورے کرتے پھررہے ہیں۔

گورنر کے پی نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ دو پارٹیاں بنالیں، ایک تحریک انتشار بھی بنالیں۔

انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں، یک نکاتی ایجنڈا خیبر پختونخوا کے عوام کے حوالے سے ہو۔

فیصل کریم نے واضح کیا کہ چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا، دہشت گردوں کیخلاف ہر جگہ آپریشن ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:’’پارلیمنٹیرین اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں‘‘وزیر اعلی سہیل آفریدی نے ہدایات جاری کردی