معیشت بہتر ہو رہی ہے ،اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، قمر الاسلام راجہ

حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ،عوام مہنگائی سے پریشان ،جی ڈی پی گروتھ 2.5 تک گر گئی ، ڈاکٹر شفقت ایاز 

Jan 30, 2026 | 00:24:AM
معیشت بہتر ہو رہی ہے ،اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، قمر الاسلام راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما قمر الاسلام راجہ  نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور بین الاقوامی جو ایجنسیاں ہیں ان کی بہت اچھی رپورٹس آرہی ہیں،   مہنگائی بھی سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، اب اچھی معیشت کے ثمرات عوام تک پہنچنے کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔

24نیوزکے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ جہاں تک سیاسی استحکام کی بات ہے اس کے لیے وہ تمام چیزیں کی گئی جس کی ضرورت تھی  ،اپوزیشن لیڈرز کا جو معاملہ تھا وہ بھی حکومت نے ان کی مرضی کے مطابق حل کر دیا   ہے ، باقی جہاں تک بات ہے معیشت کی تو اس میں بہتری آرہی ہے سٹاک ایکسچینج میں جو 6000 پوائنٹس کی کمی ہے وہ اتنی بڑی بات نہیں، جس طرح مارکیٹ اوپر جا رہی تھی اس حساب سے اس گراوٹ کو دیکھا جائے تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ مارکیٹ کریش کر گئی ہے، اگر آپ اس تناظر میں دیکھیں جب  سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 25 ہزار پوائنٹس پر تھا اس حساب سے پھر بھی یہ بڑا فگر ہوتا ۔معیشت کو جانچنے کے جو بیرومیٹر ہوتے ہیں اس میں سٹاک ایکسچینج بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں سرمایہ کاروں کا سرمایہ لگا ہوا ہوتا ہے اس لیے اس میں مصنوعی ہوا بھرنا  ممکن نہیں ہے ۔جہاں تک پاکستان کی معیشت کی بات ہے تو پاکستان کے اندر اور بین الاقوامی جو ایجنسیاں ہیں ان کی بہت اچھی رپورٹس آرہی ہیں   ،مہنگائی بھی سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے اب اچھی معیشت کے ثمرات عوام تک پہنچنے کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔

پروگرام میں شامل  پاکستان پیپلزپارٹی   کی رہنما  اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی  نے کہا کہ حکومت یہ کلیم کر رہی ہے کہ مائیکرو اکنامک انڈیکٹر جو ہیں وہ مثبت ٹرینڈ دکھا رہے ہیں مہنگائی دو سال کی کم سطح پر ہے اور سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے لیکن اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پا رہے ۔پورے ملک کے کاشتکار پریشان ہیں پانی کی قلت اور ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، پچھلی دفعہ بھی گندم کا کاشتکار تباہ ہو گیا وزیر اعظم نے اس پر انکوائری کمیٹی تو بنا دی لیکن اس کی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی، شوگر سکینڈل آیا پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی پھر امپورٹ کی گئی چینی پھر بھی عوام کو مہنگی خریدنی پڑی گندم اور چینی کے سکینڈل سے عام آدمی پس رہا ہے،حکومت ہر دفعہ دعوے کرتی ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا لیکن ہر دفعہ تنخوا دار طبقے پر ٹیکس لگا دیا جاتا ہے اور ایف بی آر کبھی بھی ٹیکس کلیکشن کے ٹارگٹ پورے نہیں کرتا ۔شرمیلافاروقی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ سے  لوگ نقل مکانی کر کے بے یارومددگار بیٹھے ہیں اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ 8 فروری کے احتجاج کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں آج بھی وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھے ہوئے تھے ان کی ترجیحات الگ ہیں بے شک بانی تحریک انصاف ان کی پارٹی کے بانی ہونگے لیکن وہ اس وقت امپورٹنٹ نہیں ہیں اس وقت ملک ضروری ہے ایک سزا یافتہ شخص ہے ایک قیدی ہے وہ اس قوم کے لیے ضروری نہیں ہے تحریک انصاف نے ان کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا ہے تو اس کی سزا عوام کو نا دیں۔

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ اس حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے عوام مہنگائی سے پریشان ہے  جی ڈی پی گروتھ 2.5 تک گر گئی ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت میں 6 سے اوپر تھی حالانکہ کوویڈ آیا تب بھی جی ڈی پی گروتھ کچھ ضرور کم ہوئی تھی لیکن 5.8 تھی اس کے بعد 2021 اور بائیس میں 6.2تک آگئی تھی آج دیکھ لیں تو 2.5 اور 2.7 چل رہا ہے ۔انہوں نے ایک پارٹی کے لیڈر کو قید میں رکھا ہوا ہے اس کی صوبائی حکومت کو چلنے نہیں دے رہے آپریشن کر رہے ہیں لوگوں کو جبری نقل مکانی کروا رہے ہیں حالات انہوں نے اتنے خراب کر دیئے ہیں  ہمارے لیڈر کی صحت سے متعلق تشویش پائی جا رہی ہے لیکن ہم ہر طرح سے ان کا مقابلہ کریں گے اور آٹھ فروری کے احتجاج میں یہ جو 17 سیٹوں سے ناجائز حکومت بنی ہوئی سے اس کو ہٹائیں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: