انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی شاہین چھائے رہے، آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست

Jan 30, 2024 | 23:44:PM
انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی شاہین چھائے رہے، آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست
کیپشن: فوٹو پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پوشفسٹروم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈ میں پاکستان نے 182 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

   پاکستان کی جانب سے احمد حسن ناقابلِ شکست 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بیگ 25، عبید شاہ 25، آزان اویس 21، شاہزیب خان 11، ہارون ارشد 8، شامل حسین 7 جبکہ عرفات منہاس 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

علی اسفند 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ڈائر نے 4 جبکہ روبن ولسن، اولیور رائلے اور جورڈن نیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم 48.3 اوورز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

   آئرلینڈ کی جانب سے جان مک نیلی 53 اور ہیری ڈائر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

   پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 3، عامر حسن، علی رضا، احمد رضا نے 2،2 جبکہ ہارون ارشد نے 1 وکٹ حاصل کی۔