سیکنڈ کا دوبارہ تعین کرنے والی گھڑی ایجاد

Jan 30, 2024 | 22:08:PM
سیکنڈ کا دوبارہ تعین کرنے والی گھڑی ایجاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چینی سائنس دانوں نے ایک گھڑی ایجاد کی ہے جو ہمارے وقت کے تصور کو مکمل طور پر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی سائنس دانوں کی جانب سے بنائی گئی یہ آپٹیکل گھڑی ہر سات ارب برسوں میں ایک سیکنڈ گنوا دیتی ہے یا بڑھا دیتی ہے، یہ گھڑی انسانوں کو وقت کی بنیادی اکائی یعنی سیکنڈ کا دوبارہ تعین کرنے کے قریب تر لے کر جاسکتی ہے، اس زبردست کامیابی نے چین کو دنیا کا دوسرا ایسا ملک بنا دیا ہے جس نے درست وقت کا تعین کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی صحرائی لگژری ٹرین چلانےکا اعلان،  لاگت اور رفتار کیا ہو گی ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

طبعیات دان پان جیانوی کی رہنمائی میں تحقیق کرنے والی ٹیم نے پیئر ریویو جرنل میٹرولوجیا میں لکھا کہ اس آلے نے عالمی سطح پر آپٹیکل کلاک نیٹورک قائم کرنے کی راہ ہموار کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلہ فزکس کے بنیادی نظریوں کو پرکھنے، گریویٹیشنل لہروں کی نشان دہی کرنے اور ڈارک میٹر کو ڈھونڈنے کے لیے نئے مواقع کی راہ کھولے گا، یہ گھڑی چینی سائنس دانوں کی جانب سے بنائی جانے والی گھڑی کے مقابلے زیادہ درست ہے اور زیادہ مستحکم انداز میں کام کرتی ہے۔