پی ایس ایل 8،شاہین شاہ آفریدی نے تیاریاں شروع کردیں

Jan 30, 2023 | 18:24:PM
 پی ایس ایل 8،شاہین شاہ آفریدی نے تیاریاں شروع کردیں
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل ایٹ  کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں باؤلنگ پریکٹس کی ،کپتان لاہور قلندرز نے نیٹ سیشن میں بابراعظم کو باؤلنگ کی۔

بابراعظم  پی ایس ایل ایٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے،پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 28 فروری اور 7 مارچ کو مدمقابل ہونگی۔

دوسری جانب  فاسٹ بولر شاہین آفریدی وکٹیں اُڑانے کے بعد فیشن ڈیزائنر بھی بن گئے، شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں سیزن کیلئے اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کی نئی کٹ ڈیزائن کر رہے ہیں۔