پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے نام سامنے آگئے، ایک خاتون بھی شامل

Jan 30, 2023 | 17:55:PM
پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے نام سامنے آگئے، ایک خاتون بھی شامل
کیپشن: پشاور پولیس لائنز میں دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد32 ہو گئی ، دھماکے زخمیوں کی تعداد150 کے قریب ہے جن میں 15 کی حالت تشویشناک ہے،پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے نام سامنے آگئے ،شہدامیں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونےو الوں میںدوران شاہ انسپکٹر،ذوہیب نواز ولد نواز سکنہ لوئر دیر ، مقصود احمد ولد دین محمد، مسماة رشیدہ بی بی زوجہ پشاوری لال،رفیق ولد عبدالحمید سکنہ لکی مروت ، نسیم شاہ کانسٹیبل، لیاقت ولد احمد نواز سکنہ چارسدہ ، امجد ولد ماصل خان ڈرائیور، شہریار ، لیاقت ولد احمد سکنہ لکی مروت شامل ہیں۔
شہدا میں محمد علی ولد شربت علی سکنہ میاں گجر ،امام صاحبزادہ نورالامین ،ظاہر شاہ ، تلاوت شاہ ، وسیم شاہ ولد معین شاہ ، گل شرف ولد عبد الودود، حیات اللہ خٹک، زبیر ولد نور محمد ، عبدالحمید ولد فقیر محمد ، عثمان ،خالد خان سکنہ چارسدہ ، رفیق خان ولد عبد الرحمن، عرفان خان انسپکٹر،شہاب اللہ ایف سی ولد امان اللہ سکنہ چارسدہ شامل ہیں۔
 عبدالودود ولد غلام نبی ، احمد خان ایف سی ولد ماصل خان ، لیاقت اللہ شاہ ولد احمد شاہ سکنہ لکی مروت ،عاطف مجیب، رضوان اللہ ولد محمد اللہ سکنہ چارسدہ ، حضرت عمر ولد حکاب گل سکنہ گل مکہ بھی شہدا میں شامل ہیںجبکہ دو لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: نوویسٹ مینجمنٹ کمپنیز ،پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی اور شہر خاموشاں اتھارٹی بورڈز تحلیل