پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج

Jan 30, 2023 | 10:09:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کر دیا گیا
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کر دیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے 35 روپے اضافہ کردیا گیا، عالمی منڈی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 35 ،35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 18 روپے مہنگا ہوا، نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی، لائٹ ڈیزل 18 روپے مہنگا ہونے پر نئی قیمت 187 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی۔