سنسنی خیز مقابلہ: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

Jan 30, 2022 | 19:19:PM
لاہور قلندرز، فخرزمان، شاندار سنچری، کراچی کنگز، شکست،
کیپشن: لاہور قلندرز کے کھلاڑی شارٹ کھیلتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ سیز 7 میں لاہور قلندرز کے فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی۔ ایونٹ میں قلندرز کی یہ پہلی فتح ہے جبکہ کنگز نے ابھی تک کامیابی کا کھاتا نہیں کھولا۔
پی ایس ایل کے6 میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنےوالی کوئی ٹیم نہ جیت سکی۔ کنگز کو ٹی20 سپیشلسٹ بولرز عامر اور جارڈن کی کمی محسوس ہونے لگی۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے 171 رنز کے تعاقب میں قلندرز نے فخرزمان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوںکے نقصان پر پورا کر لیا۔
بابراعظم اور شرجیل خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 84 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے شرجیل خان نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور صرف 39 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
بابراعظم اور شرجیل خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 84 رنز کا وپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے شرجیل خان نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور صرف 39 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔کپتان بابراعظم نے41 اور جوکلارک نے 25 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ محمد نبی 15، عامر یامین 9، لیوس گریگرے 2 اور صاحبزادہ فرحان نے 8 رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے حارث رو¿ف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 شکار کیے۔ زمان، راشد، حفیظ اور شاہین آفریدی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید اللہ اللہ کریں۔۔ گھر بسائیں گے تو مجھے خوشی ہوگی۔۔ریما خان