کورونا کے وار جاری۔۔مزید 29 افراد جاں بحق۔۔ 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ  

Jan 30, 2022 | 09:57:AM
 کورونا وائرس ، این سی او سی،نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

 این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ چار 6فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی ہے۔ ملک میں 14لاکھ  سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12لاکھ 88 ہزار 738 صحت یاب ہو چکے ہیں،ملک بھرمیں کورونا سے صحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہو گئی، 24 گھنٹےکےدوران 64 ہزار 16 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جبکہ تاحال ملک بھرمیں 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کوروناٹیسٹ کیے جا چکےہیں۔ کورونا سے متاثر 1455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420،سندھ میں 5 لاکھ 40 ہزار 23 کیسز، خیبرپختونخواایک لاکھ 92 ہزار 519اوربلوچستان میں 34 ہزار 348 کیس رپورٹ ہیں۔ اسلام آبادایک لاکھ 26 ہزار 473،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 37 ہزار 572 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدرجوبائیڈن  کا دورہ کرتے ہی  پل ٹوٹ گیا۔۔10 افراد زخمی