زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد

Dec 30, 2023 | 14:53:PM
زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار زلفی بخاری اور  اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے این اے 50 اٹک جبکہ اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جوکہ مسترد ہوگئے ہیں،زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے وکلاء، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت 6 افراد کو اغوا کیا گیا۔

 اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کے کاغذات جعلی دستخط اور اشتہاری کے اعتراض پر مسترد کیے گئے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

دوسری جانب نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون نے مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے، الیکشن لڑنے والے امیدوار کا ملک میں ہونا ضروری ہے،ان کا کہنا ہے کہ ہم نے یہاں تک کہا کہ اعظم سواتی حاضر ہوجائیں اعتراضات واپس لے لیں گے۔