لاہور: گھر میں آتشزدگی سےوالدین اور بیٹی جھلس کر جاں بحق

Dec 30, 2023 | 09:22:AM
 لاہور کے علاقہ چوہنگ میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے والدین اور بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور کے علاقہ چوہنگ میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے والدین اور بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔  

آتشزدگی کے باعث جھلسنے والوں میں افتخار حسین، اس کی بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔ تینوں افراد پانچ مرلہ مکان کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا وقوعہ ایک بجے کے قریب پیش آیا، مکان کے گراؤنڈ فلور پر کرایہ داروں نے ریسکیو کو آگ لگنے کی اطلاع دی، محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر آگ پر قابو پانے کی بھی کوشش کی، مگر ناکام رہے، تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے ریسکیو کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔

مزید پڑھیں:  نوجوان طیارے کے پہیوں میں چھپ کر پیرس پہنچ گیا

ریسکیو نے پانی واٹر پائپ جوڑ کر پانی جائے وقوعہ پر پہنچایا اور آگ پر قابو پایا، تینوں جھلسنے والے افراد بالائی منزل پر واقع ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے، تینوں افراد کی لاشوں کو پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین فی الحال نہیں ہو سکا ہے۔