بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر چل بسے

Dec 30, 2022 | 00:11:AM
بالی ووڈ ,معروف پروڈیوسر ,چل بسے, ممبئی ، ہسپتال
کیپشن: بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر  نیتن منموہن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر چل بسے، نیتن منموہن کو 3 دسمبر  کو  دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں کو  پروڈیوس کرنے والے  نیتن منموہن جمعرات کو ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے،ان کے دوست اور پروڈیوسر کلیم خان کے مطابق وہ ہسپتال میں گزشتہ 15 دن سے  وینٹی لیٹر پر تھے۔

رپورٹس کے مطابق  نیتن منموہن  جوہی چاؤلہ اور رشی کپور کی 1992 کی مشہور فلم ’’بول رادھا بول‘‘،انیل کپور اور سری دیوی کی ’’لاڈلہ‘‘اور سلمان خان کی ’’ریڈی‘‘ جیسی فلموں کے پروڈیوسر تھے،  نیتن منموہن نے اس کے علاوہ اور بھی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔