کالی چرن مہاراج گرفتار۔۔ مسلمانوں اور مہاتما گاندھی کے خلاف بولنے والا ہوٹل سے پکڑا گیا

Dec 30, 2021 | 19:41:PM
 سادھو, سنت ,کالی چرن, مہاراج
کیپشن:  سادھو سنت کالی چرن مہاراج(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمانوں کی نسل کشی اور مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے والے سادھو سنت کالی چرن مہاراج کو چھتیس گڑھ پولیس نے گرفتارکرلیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھتیس گڑھ پولیس نے مہاتما گاندھی پر نازیبا تبصرہ کرنے والے مہاراج کالی چرن کو آج مدھیہ پردیش کے کھجوراہو سے گرفتار کرلیا رائے پور سے پولیس کی خصوصی ٹیم کالی چرن کی تلاش میں کل رات چھترپور ضلع کے کھجوراہو پہنچی تھی، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالی چرن کھجوراہو سے 18 کلومیٹر دور ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہے، پولیس کی ٹیم نے علی الصبح متعلقہ ہوٹل سے کالی چرن کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ انڈسٹری کے لئےگز شتہ سال کی طرح 2021 بھی ایک ڈراؤنا خواب ثابت

واضح رہے کہ کالی چرن مہاراج نے سادھوؤں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا تھا کہ ناتھورام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کا قتل کرکے اچھا کیا۔ کالی چرن نے ہندووں سے اپیل کی تھی کہ وہ ہندو دھرم کی حفاظت کے لئے کٹر ہندو قائدین کا انتخاب کریں۔ سادھو کالی چرن کا متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس کے بعدچھتیس گڑھ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ اس کے علاوہ مہاتما گاندھی پر غیر اخلاقی تبصرہ کرنے پر کالی چرن مہاراج کے خلاف رائے پور سمیت ملک کے کئی حصوں میں کیس درج کیا گیا تھا 

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آخر کیا ہو رہا ہے۔؟۔مسلمانوں کی نسل کشی۔۔مودی کیساتھ امریکا بھی خاموش