بالی ووڈ انڈسٹری کے لئےگز شتہ سال کی طرح 2021 بھی ایک ڈراؤنا خواب ثابت

Dec 30, 2021 | 18:50:PM
2021 ، بننے، بالی ووڈ ،فلموں، پوسٹر،
کیپشن: 2021 میں بننے والی بالی ووڈ فلموں کے پوسٹر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سال2020 کی طرح 2021 بھی بالی ووڈ انڈسٹری کے لئے ایک ڈراؤنا خواب کی طرح رہا۔کورونا وبا کے باعث فلموں اور تھیٹروں کی شوٹنگ مکمل طور پر بند کر دی گئی۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق سال کے12 مہینوں میں صرف چند بھارتی فلمیں ہی تھیٹرز کا منہ دیکھ سکیں۔تاہم او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو ان دنوں اپنی پہچان بنانے کا ایک سنہری موقع ملا، جسے انہوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔چھوٹے بجٹ کی بھارتی فلموں کے ساتھ ساتھ کئی بڑے بجٹ اور بڑے ستاروں کی فلمیں بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئیں۔فلمسازوں نے سال 2020 سے ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فلمیں ریلیز کرنا شروع کیں، جب لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر کے تھیٹر بند تھے۔یہ سلسلہ سال 2021 میں بھی جاری رہا۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے پروڈیوسر اور شائقین فلم کے درمیان ایک پل کا کام کیا۔اس سے جہاں فلموں کو ایک پلیٹ فارم ملا اور تجرباتی کہانیاں سامنے آئیں وہیں ناظرین کی تفریحی ضروریات بھی پوری ہوئیں۔سنیما گھرطویل عرصے تک بند رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آخر کیا ہو رہا ہے۔؟۔مسلمانوں کی نسل کشی۔۔مودی کیساتھ امریکا بھی خاموش