اردن کی پارلیمنٹ میدان جنگ میں تبدیل۔۔

Dec 30, 2021 | 12:35:PM
اردن پارلیمنٹ ، لڑائی
کیپشن: اردن کی پارلیمنٹ میں لڑائی کے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اردن کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، ارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:ماسک کیوں نہیں پہنا۔۔۔خاتون نے معمر شخص کو تھپڑجڑ دیا
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں آئین میں ترامیم کا بل پیش کیا گیا، جس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ الجھ پڑے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے ارکان پارلیمنٹ کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہوں نے ایک دوسرے خوب تھپڑ مارے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بحث ہورہی تھی ۔بحث و مباحثہ ہاتھاپائی میں تبدیل ہوگیا ۔ کئی دیگر ممبران پارلیمنٹ نے روکنے کی بھی کوشش کی مگرلڑائی نہ رک سکی ۔اسپیکر نے بھی روکنے کی کوشش کی لیکن کسی نہ سنی جس پر وہ اجلاس ملتوی ہوگیا۔ارکان پارلیمنٹ کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرانوکھی سزا