مسلم لیگ ن کے اراکین کا استعفوں کی تصدیق سے انکار

Dec 30, 2020 | 18:11:PM
 مسلم لیگ ن کے اراکین کا استعفوں کی تصدیق سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں لیگی اراکین کےاستعفوں کا آڈٹ کرانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے آج سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نےاستعفےٰ دینے سے انکار کیا اور بتایا کہ یہ استعفے ہمارے نہیں ہیں۔ دونوں ارکان نے بتایا کہ یہ استعفے جعلی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کل دونوں ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق رائے دونگا۔
صحافی کے سوال پر کہ کیا ارکان اسمبلی کے استعفوں کافرانزک آڈٹ کرایاجائیگاکا جواب دیتے ہوئے اسد قیصرکا کہنا تھا کہ کل معاملے پر قانونی پہلو کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے۔سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اگر مزید استعفی آتے ہیں تو قانون کے مطابق فیصلہ کیاجائیگا۔