امریکی ٹی وی کی معروف اینکر 42 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی ریاست مسیسیپی میں ٹی وی چینل کی اینکر سیلسٹ ولسن اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 42 برس کی عمر میں چل بسیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق سیلسٹ ولسن کا تعلق ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز سے تھا،انہوں نے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور کیریئر کا آغاز لوزیانا کے مونو میں سی بی سی سے وابستہ چینل پر کیا۔
بعد ازاں انہوں نے کئی مقامی نیوز اسٹیشنز میں خدمات انجام دیں اور ایک ہفتہ وار پروگرام کی میزبانی بھی کی۔
چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کمال کی پیشہ ور خاتون تھیں جن کی مسکراہٹ کمرے کو روشن کر دیتی تھی،انہوں نے ہمیشہ اعلیٰ معیار قائم رکھا اور دوسروں کو بھی آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
سیلسٹ ولسن کی موت پر ان کی ساتھی اینکر میگن ویسٹ اور دیگر نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : لاس اینجلس: خنجر لہراتا سکھ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک