عارف والا؛ضلعی انتظامیہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد احمد) عارف والا میں ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق تحصیل کے 12 سکول یکم ستمبر سے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنرکے مطابق سکولوں کی بندش کا فیصلہ بچوں اور اساتذہ کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے،عوام کی جان اور مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیج ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کندھ کوٹ میں پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو غلام فرید ہلاک