پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے بنانے پڑیں گے: سپیکر پنجاب اسمبلی

Aug 30, 2025 | 19:20:PM
 پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے بنانے پڑیں گے: سپیکر پنجاب اسمبلی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ یہ مصیبت کا وقت ہے، صورتحال ناقابل بیان ہے، پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے بنانے پڑیں گے۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ سیلاب کی کیفیت ہے، سیلاب سے بہت بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی ہے ، زراعت اور فصلیں متاثرہ علاقوں میں مکمل تباہ ہوگئی ہیں، پانی کا بہاؤ بہت زیادہ ہے ۔

ملک احمد خان نے کہا کہ لاہور کی نہروں سے پانی سڑکوں پر آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جعلی خبروں پر کسی طرح کان نہ دھرے جائیں ، معمولات زندگی کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں، ڈیم بنانے کے لیے اپنی تمام سیاسی قوت استعمال کروں گا ، اویس خان سے بات کریں گے، ہمارے لاکھوں ایکڑ برباد ہوگئے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ  اس صورت حال میں ہم بجلی کے بل نہیں دے سکتے، نہ بینک کا قرضہ دے سکتا ہوں ، زمینوں پر فصلوں کی کٹائی نہیں ہوگی تو کیسے ادائیگی کریں گے؟ 

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے