جنگ ہو یا امن سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا:محسن نقوی

Aug 30, 2025 | 14:05:PM
جنگ ہو یا امن سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر حکومت سعودی عرب اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

یہ مزید پڑھیں:کوہاٹ: نامعلوم افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔