علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل منتقل

Aug 30, 2025 | 12:50:PM
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میڈیا کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا اور عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

پولیس نے مزید تفتیش کے لیے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی، تاہم انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شاہ ریز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے 15 لاکھ 16 ہزار لوگ متاثر، 30 افراد جاں بحق ہوئے: مریم اورنگزیب

واضح رہے کہ پولیس نے علیمہ خان کے صاحبزادوں شیر شاہ اور شاہ زیر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔

اس سے قبل  پی ٹی آئی کے وکیل رانا مدثر عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہر یز خان کو لاہور میں اپنے گھر سے ’ اغوا’ کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ’ سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ گھر میں داخل ہوئے اور علیمہ خان کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے، نہ تو شاہریز کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی اس کا سیاست سے کوئی تعلق ہے۔’

علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان نے ایچی سن کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، فی الوقت وہ آسٹریلیا کی ایک بڑی لینن سپلائر کمپنی ’ سمبا گلوبل’ میں ریجنل ہیڈ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ایک ٹرائیتھلیٹ بھی ہیں۔

 یاد رہے کہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ پر بھی جناح ہائوس حملہ کا کیس ہے۔