سیلاب اور خراب موسم کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر: 23 پروازیں منسوخ

Aug 30, 2025 | 12:10:PM
سیلاب اور خراب موسم کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر: 23 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب میں سیلاب، ملک بھر کے مختلف شہروں میں موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کے نتیجے میں 23 پروازیں منسوخ جبکہ فلائٹ شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک بھر کی 48 ملکی اور غیرملکی پروازوں کی آمد و روانگی تاخیر کا شکار ہے، سیالکوٹ ایئرپورٹ کی آج غیر ملکی ایئرلائن کی 14 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

سیالکوٹ ایئر پورٹ کی دیگر تمام پروازیں آج بھی لاہور سے آپریٹ کی جارہی ہیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ کی دبئی کی ایک پرواز لاہور اتاری گئی ہے۔

موسمی خرابی کے سبب ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 ملتان میں اتاری گئی جبکہ اسلام آباد کراچی کی پرواز پی اے201 منسوخ کردی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے601، 602، 603، 604 منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سکردو کی نجی ایئر کی دو پروازیں پی اے 704 اور  705 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع 

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سکردو کی دو پروازیں پی اے 480، 481 بھی منسوخ ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی 15 پروازوں میں 1 سے7 گھنٹے تاخیر ہو رہی ہے، کراچی ایئرپورٹ کی 10 پروازوں میں 1 سے سوا 5 گھنٹے تک تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کراچی لاہور کے مابین 5 پروازوں میں 1 سے پونے 3 گھنٹےکی تاخیر ہے۔