سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، خریداروں نے سر پکڑ لئے

Aug 30, 2023 | 18:20:PM
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، خریداروں نے سر پکڑ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈالر کی اونچی اڑا ن کیساتھ سونا بھی فایو جی کی سپیڈ سے بڑھنے لگا،فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے پر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر مہنگا ہوکر 1938 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

صرافہ مارکیٹیں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں  فی تولہ سونا2900 روپے مہنگا ہوگیا ،فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر نے روپے کے بخیےادھیڑ دیئے, تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2486 روپے مہنگا ہو کر قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 675 روپے پر پہنچ گیا ، جبکہ فی تولہ چاندی  2850 روپے پر ہی برقرار ہے۔