انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Aug 30, 2023 | 17:57:PM
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہ سکی،پاکستانی روپے کی پیسپائی کاسلسلہ بدستور جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر کے ریکارڈ پر ریکارڈ  ،مزید مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے مہنگا ہوگیا،پاکستان تاریخ میں پہلی بارانٹربینک میں ڈالر 304 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹر بینک میں ڈالر 303.05 روپے سے بڑھ کر  304 روپے 45 پیسے  کی نئی بلند سطح پر بند ہوا، ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمد بک اور بیرونی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے.

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید مہنگا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 318 روپے سے بڑھ کر 319.50 روپے کی  بلند ترین  سطح  پر پہنچ گیا.

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کی کیریئر کی 19 ویں سنچری، ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروباری  ہفتے کے تیسرے روز  منفی اختتام  رہا،100 انڈیکس میں 525 پوانٹس کی کمی سے بند ہوئی ،100 انڈیکس 46 ہزار 244 کی سطح پر پہنچ گیا اور 8.98ارب روپے مالیت کے 2.29 کڑور شیئرز  میں کاروبار ہوا،آج 326 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ 70 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں  میں اضافہ اور 239 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔