ایشیا کپ؛ بابراعظم کی کیریئر کی 19 ویں سنچری،ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا

Aug 30, 2023 | 17:48:PM
ایشیا کپ؛ بابراعظم کی کیریئر کی 19 ویں سنچری،ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے کیریئر کی 19 ویں سنچری سکور کرلی اور جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جارہا ہے ، پاکستان کی نیپال کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، کپتان بابراعظم نے ون ڈے کیئریئر کی 19 ویں سنچری سکور کی ،بابراعظم نے 109 گیندوں پر سنچری سکور کی جس میں 10 چوکے شامل ہیں۔
بابراعظم نے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کاریکارڈ توڑ دیا، بابراعظم نے سب سے کم اننگز میں 19 ویں سنچری سکور کی، کپتان قومی ٹیم نے کیئریئر کی 102 ویں اننگز میں 19 ویں سنچری ریکارڈ کی،جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 19 ویں سنچری 104 اننگز میں بنائی تھی۔

بابر اعظم ون ڈے کیر یئرمیں زیادہ سنچریز سکور کرنے والے دوسرے پاکستان بلے باز بن گئے،سعید انور نے ون ڈے کیریئر میں سب سے زیادہ20 سنچریاں سکور کی تھیں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل - مقبول ترین
ٹیگز: