ویمن کرکٹر کائنات امتیاز پاک جنوبی افریقا ویمن سیریز کیلئے کمنٹری پینل میں شامل

Aug 30, 2023 | 11:50:AM
پاکستان ویمن ٹیم کی کرکٹر کائنات امتیاز کمنٹیٹر بننے کو تیار ہیں ۔پاک -جنوبی افریقا ویمن سیریز کیلئے کمنٹری پینل میں شامل ہیں کائنات امتیاز کے ساتھ لینا عزیز، سکندر بخت، علی یونس اور شاہ فیصل کوکمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی کرکٹر کائنات امتیاز کمنٹیٹر بننے کو تیار ہیں ۔پاک جنوبی افریقا ویمن سیریز کیلئے کمنٹری پینل میں شامل ہیں کائنات امتیاز کے ساتھ لینا عزیز، سکندر بخت، علی یونس اور شاہ فیصل کوکمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل وہ  ویمن ڈومیسٹک کے ایک میچ میں مہمان کمنٹیٹرکے فرائض انجام دے چکی ہیں۔سیریز فاسٹ بولر کا پہلا انٹرنیشنل کمنٹری اسائنمنٹ ہوگا، جس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ کمنٹری اور اسپورٹس پریزینٹر کے طور پر کیرئیر اپناؤں۔

کائنات امتیاز 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔پاک جنوبی افریقا ویمن سیریز میں ٹیموں کوڈسیژین ریویو سسٹمم (ڈی آر ایس) کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں:ڈالر کی پرواز نہ تھم سکی،قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا